رواه ابان بن صالح، عن مجاهد، عن طاوس، عن ابي هريرة، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: لله تعالى على كل مسلم حق ان يغتسل في كل سبعة ايام يوما.
اس حدیث کی روایت ابان بن صالح نے مجاہد سے کی ہے، ان سے طاؤس نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ہر مسلمان پر حق ہے کہ ہر سات دن میں ایک دن (جمعہ) غسل کرے۔