قال: فاتينا النبي صلى الله عليه وسلم فاقمنا عنده، فقال: لو رجعتم إلى اهليكم صلوا صلاة كذا، في حين كذا صلوا صلاة كذا، في حين كذا فإذا حضرت الصلاة فليؤذن احدكم وليؤمكم اكبركم".
(پھر نماز سکھلانے کے بعد مالک بن حویرث نے بیان کیا کہ) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں ٹھہرے رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (بہتر ہے) تم اپنے گھروں کو واپس جاؤ۔ دیکھو یہ نماز فلاں وقت اور یہ نماز فلاں وقت پڑھنا۔ جب نماز کا وقت ہو جائے تو ایک شخص تم میں سے اذان دے اور جو تم میں بڑا ہو وہ نماز پڑھائے۔