حدثنا عمرو بن عون، قال: حدثنا هشيم، عن ابي بشر، عن عكرمة، قال:" رايت رجلا عند المقام يكبر في كل خفض ورفع وإذا قام وإذا وضع، فاخبرت ابن عباس رضي الله عنه، قال: اوليس تلك صلاة النبي صلى الله عليه وسلم لا ام لك".
ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں ہشیم بن بشیر نے ابوبشر حفص بن ابی وحشیہ سے خبر دی، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک شخص کو مقام ابراہیم میں (نماز پڑھتے ہوئے) دیکھا کہ ہر جھکنے اور اٹھنے پر وہ تکبیر کہتا تھا۔ اسی طرح کھڑے ہوتے وقت اور بیٹھتے وقت بھی۔ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس کی اطلاع دی۔ آپ نے فرمایا، ارے تیری ماں مرے! کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سی نماز نہیں ہے۔