حدثنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة،" ان النبي صلى الله عليه وسلم صلى في خميصة لها اعلام، فقال: شغلتني اعلام هذه، اذهبوا بها إلى ابي جهم واتوني بانبجانية".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری سے بیان کیا، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دھاری دار چادر میں نماز پڑھی۔ پھر فرمایا کہ اس کے نقش و نگار نے مجھے غافل کر دیا۔ اسے لے جا کر ابوجہم کو واپس کر دو اور ان سے (بجائے اس کے) سادی چادر مانگ لاؤ۔